افریقی ملک بینن کے پٹرول ڈپو میں آتشزدگی، 35 افراد ہلاک، 12 زخمی

0 62

اسمگل شدہ سستے داموں فروخت ہونے والے ایندھن کے ڈپو میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی، موٹر سائیکل اور کار سوار یہاں سے اسمگل شدہ پیٹرول سستے داموں خریدتے تھے۔

آئل ڈپو سے پیٹرول تھیلیوں اور بوتلوں میں دیا جا تا تھا۔ تھیلیوں کے پھٹنے سے پیٹرول پھیل گیا اور سگریٹ کی راکھ گرنے سے اس میں آگ بھڑک اُٹھی۔

آگ کے بلند شعلوں نے پورے ڈپو کو اپنی لپیٹ میں لے لیا،دھماکوں کی آواز سے پورا علاقہ گونج اُٹھا۔ 6 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.