پنجاب کابینہ کی تشکیل،نوازشریف نے معاملات اپنے ہاتھ میں لے لیے

پنجاب کابینہ کی تشکیل سے متعلق پاکستان مسلم لیگ نواز(ن) کے صدر نواز شریف نے معاملات اپنے ہاتھ میں لے لیے۔ اتحادی جماعتوں کے ساتھ پاؤر شیئرنگ فارمولے پر حتمی فیصلہ نوازشریف ہی کریںگے۔

0 136

آبادی کے لحاظ سے پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں کابینہ کی تشکیل کا معاملہ حل نہ ہوسکا، جس کے بعد پاکستان مسلم لیگ نواز (ن) کے قائد نواز شریف نے معاملات اپنے ہاتھ میں لیتے ہوئے صوبائی کابینہ کی تشکیل نو کیلئے اقدامات شروع کردیئے ہیں۔

صوبائی کابینہ کی تشکیل کیلئے شہباز شریف، حمزہ شہباز ، مریم نواز اور دیگر قائدین نے سفارشات نواز شريف کو بھیج دی ہیں۔ اتحادی جماعتوں کے ساتھ پاور شیئرنگ فارمولے پر حتمی فیصلہ نواز شریف ہی کریںگے، جب کہ جنوبی پنجاب سے اویس لغاری کو سینیر وزیر کیلئے نامزد کیا گیا ہے۔

نئی کابینہ کیلئے مسلم لیگ لاہور سے تعلق رکھنے والے 8ایم پی ایز کے نام بھی شامل کیے گئے ہیں۔ لاہور کے ایم پی ایز میں مخصوص نشستوں کی خواتین بھی شامل ہیں۔

نو منتخب وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے عنیزہ فاطمہ جب کہ مریم نواز نے حنا پرویز بٹ اور ثانیہ عاشق کو نامزد کيا ہے۔ وزارتوں کیلئے تجویز ناموں میں مجتبیٰ شجاع الرحمان ، سلمان رفیق اور عمران نذیر شامل ہیں، جب کہ رانا مشہود، عظمیٰ بخاری، بلال یاسین، سیف الملوک کھوکھر اور عطاء تارڑ کے نام بھی نئی صوبائی کابینہ کیلئے فہرست میں شامل کیے گئے ہیں۔

ناموں اور وزارتوں سے متعلق حمتی فیصلہ نواز شریف اتحادی جماعتوں سے مشاورت کے بعد کریں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.