توانائی کے شعبے میں انقلابی بیٹری ایجاد

0 43

یونیورسٹی آف سِنسناٹی کے محققین کی ایجاد کردہ لیتھیئم سے بنی ریڈوکس فلو بیٹری شمسی اور پون چکی سے بنائی جانے والی توانائی (جہاں توانائی کے زیادہ بن جانے کی صورت میں ذخیرے کے لیے بڑے پیمانے پر بیٹریوں کی ضرورت ہوتی ہے) کے لیے اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔

تحقیق کے سربراہ ڈاکٹر جِمی جیئنگ کا کہنا تھا کہ توانائی کی پیداوار اور کھپت کبھی ایک جیسے نہیں ہوتے۔ اس لیے ایسے آلے کا ہونا ضروری ہوتا ہے جو وقتی طور پر توانائی کو ذخیرہ کر لے اور ضرورت کے وقت خارج کردے۔

اس نئے ڈیزائن میں اس جھلی کو ہٹا دیا گیا ہے جو بیٹری کے مثبت اور منفی اطراف کو علیحدہ کرتا ہے۔ یہ اس قسم کی بیٹری کے سب سے مہنگے پرزوں میں سے ایک ہوتا ہے اور اس کی پیداوار پہلے رک بھی چکی ہے۔

بغیر جھلی کی یہ بیٹری زیادہ والٹیج اور کثیف توانائی دے سکتی ہے جو بڑے پیمانے پر سبز توانائی کے آپریشنز مانگ کو کم لاگت میں پوری کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.