پاکستان اوپن ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ کا آغاز 24 اکتوبر سے ہو گا

0 41

پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے زیراہتمام اور سندھ ٹین پن باؤلنگ ایسوسی ایشن کے تعاون سے پاکستان اوپن ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ کراچی میں شروع ہو گی۔

پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمن اور سندھ ٹین پن باؤلنگ کے صدر علیم آغا نے کہا کہ ایونٹ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور چیمپئن شپ میں ملک بھر سے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لیں گی۔

آٹھ کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں اوپن سنگلز، ایمچور، لیڈیز، انڈر 22، سینئر، میڈیا، ڈبلز اور مکس ٹیم شامل ہیں۔ چیمپئن شپ میں شرکت کی۔

خواہشمند کھلاڑی اپنے ناموں کی رجسٹریشن 10 اکتوبر سے 20 اکتوبر تک کروا سکتے ہیں۔ چیمپئن شپ 29 اکتوبر تک جاری رہےگی ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.