لندن میںمسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی زیر صدارت ہونے والے پارٹی اجلاس میں سابق وزیر اعظم شہباز شریف، مریم نواز، اسحاق ڈار، طلال چوہدری، حسین نواز سمیت دیگر رہنما موجود تھے۔
اجلاس کے بعد میڈیا سے مختصر گفتگو میں شہباز شریف نے بتایا کہ میٹنگ میں نوازشریف کی واپسی سےمتعلق امورکوحتمی شکل دی گئی ہے، پاکستان کی ترقی کاسفردوبارہ شروع کرنےکے لیے نوازشریف واپس جا رہے ہیں۔