سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کیے گئے فیصلے میں محکمہ تعلیم سندھ میں جعلی طریقے سے بھرتی ہونے والوں اور بھرتیاں کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا گیا ہے۔
فیصلے میں عدالت نے چیف سیکرٹری سندھ کو 10 روز میں انکوائری کمیٹی تشکیل دینے کا بھی حکم دیا،عدالتی فیصلے میں قرار دیاگیا کہ انکوائری کمیٹی 90 دنوں میں انکوائری مکمل کرے اور جو ملازمین بھرتی ہو کر کام کر چکے ہیں ان کی تنخواہوں کا فیصلہ بھی کمیٹی کرے۔