آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ 2023 کیلئے18 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان

0 43

بابر اعظم کپتان اور شاداب نائب کپتان، امام الحق، عبداللہ شفیق، فخر زمان، محمد رضوان(وکٹ کیپر بلے باز)، حارث روف، افتخار احمد، شاہین آفریدی، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، حسن علی، سعود شکیل، سلمان آغا، اسامہ میر جبکہ محمد حارث، ابرار احمد اور زمان خان کو ریزرو کھلاڑیوں میں رکھا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حسن علی کو تجربے کی بنیاد پر سکواڈ میں دوبارہ شامل کیا گیا ہے کیونکہ بڑے ایونٹ میں تجربہ کار بائولر کی ضرورت ہوتی ہے جبکہ نسیم شاہ کا ٹیم میں نہ ہونا ہمارے لیے نقصان ہے لیکن پرامید ہیں کہ وہ جلد ہی ٹیم میں واپس آئیں گے۔

ہم نے کوشش کی ہے کہ بہترین ٹیم کا انتخاب کریں،یہ ٹیم ورلڈکپ میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرے اور فتح یاب ہو کر آئے۔ حسن علی اور نسیم شاہ انجرڈ ہوئے، آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 5اکتوبر سے 19نومبر تک بھارت میں کھیلا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.