پاکستان کا 54 رکنی دستہ ایشین گیمز میں شرکت کے لئے چین روانہ

0 43

پاکستان گیمز میں 24 مختلف کھیلوں میں حصہ لے گا،ایشین گیمز 23 ستمبر سے 8 اکتوبر تک چین کے شہر ہینگزو میں کھیلی جائیں گی۔

پاکستان سپورٹس بورڈ کے سکیورٹی انچارج کیپٹن محمد اشرف نے کہا کہ پاکستان کا چھ مختلف کھیلوں کے لئے 54 رکنی دستہ ایشین گیمز میں شرکت کے لئے چین روانہ ہوگیا ہے۔

54 رکنی قومی دستے میں کھلاڑی اور آفیشلز شامل ہیں۔ چھ کھیلوں کے مقابلوں میں ہاکی، سوئمنگ، سکواش، تائیکوانڈو، ٹینس اور ووشو شامل ہیں ۔

ان کھیلوں میں آرچری، اتھلیٹکس، برج، بیڈمنٹن، باکسنگ،کرکٹ، کلائیمنگ، فنسنگ، گالف، ہاکی، کبڈی، کراٹے، روئنگ، سیلنگ، شوٹنگ، سکواش، سوئمنگ، تائیکوانڈو، ٹیبل ٹینس، ٹینس، والی بال، ویٹ لفٹنگ ، ریسلنگ اور ووشو شامل ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.