وزیراعظم نریندر مودی نے آئین سے سیکولر اور سوشلسٹ کے الفاظ ہٹا کر بھارت کو ہندو راشٹریہ ریاست بنانے کی راہ ہموار کردی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق نئی پارلیمنٹ کے افتتاحی اجلاس میں اراکین اسمبلی کو فراہم کردہ آئین کی تمہیدی کتاب سے سیکولر ازم اور سوشلسٹ کے الفاظ غائب ہیں جس پر اپوزیشن جماعت کانگریس نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔
مودی سرکار کے اس اقدام سے بھارت کے نام نہاد سیکولر ازم کا رہا سہا لبادہ بھی اتر گیا اور بھارتی وزیراعظم کے ہندوستان کو ایک ہندو راشٹریہ ریاست بنانے کے عزائم کھل کر سامنے آگئے۔
قبل ازیں مودی سرکار نے لفظ ’’انڈیا‘‘ کے بجائے بھارت کا استعمال کرنے کا شروع کیا تھا۔ جی-20 اجلاس کے دعوت ناموں سمیت دیگر جگہوں پر بھی انڈیا کے بجائے بھارت کا لفظ استعمال کیا گیا تھا۔