آئی ایم ایف پاکستان کے ساتھ تعلقات کو جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے،کمزوروں کا تحفظ کیا جائے اور امیروں سے ٹیکس لیے جائیں،ایم ڈی آئی ایم ایف کرسٹالینا جارجیوا
نیویارک: نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر نیویارک میں آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا سے ملاقات کی۔
وزیراعظم نے پاکستان کی معیشت کو سہارا دینے کے لیے آئی ایم ایف کی جانب سے 3 بلین امریکی ڈالر کے اسٹینڈ بائی ایگریمنٹ کی منظوری پر اظہار تشکر کیا۔
انوار کاکڑ نے ایم ڈی آئی ایم ایف کو کہا کہ ان اقدامات کا مقصد پائیدار اقتصادی ترقی اور سرمایہ کاری کے لیے ایک مستحکم اور سازگار ماحول پیدا کرنا ہے، معاشرے کے کمزور طبقوں کی حفاظت پر بھرپور توجہ دی گئی ہے۔