بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ون ڈے کرکٹ میچ 22کل کھیلا جائے گا

0 69

تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن آئی ایس بندرا سٹیڈیم، موہالی میں کھیلا جائے گا،دونوں ٹیموں کے درمیان یہ میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا۔

کینگروز ٹیم اپنے دورہ بھارت کے دوران بھارتی ٹیم کے خلاف تین ایک روزہ میچوں کی سیریز جبکہ پانچ ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلے گی، آسٹریلوی ٹیم کو مایہ ناز آل رائونڈر پیٹ کمنز لیڈ کریں گے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ 24 ستمبر کو اندور میں کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 27 ستمبر کو راجکوٹ میں کھیلا جائے گا۔ ون ڈے سیریز کے تینوں میچز ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے۔

تین ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلنے کے بعد مہمان کینگروز ٹیم آئی سی سی ورلڈ کپ جو بھارت میں ہی شیڈول ہے کھیلنے کے بعد 23 نومبر کو وشاکھاپٹنم پہنچے گی جہاں وہ پانچ ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا ابتدائی میچ 23 نومبر کو کھیلے گی۔

دوسرا ٹی ٹونٹی میچ 26 نومبر کو تھیروواناتھاپورام میں کھیلاجائے گا،تیسرا میچ 28 نومبر کو گوہاٹی میں کھیلا جائے گا،چوتھا میچ یکم دسمبر کو ناگپور جبکہ پانچواں اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 3 دسمبر کو حیدرآباد میں کھیلا جائے گا۔ پانچوں ٹی ٹونٹی میچز فلڈ لائٹس میں کھیلے جائیں گے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.