سرسبز پاکستان کبڈی کپ ٹورنامنٹ کا آغازکل ہوگا

0 73

پاکستان کبڈی فیڈریشن کے زیراہتمام سرسبز پاکستان کبڈی کپ ٹورنامنٹ گجرات میں شروع ہوگا، ٹورنامنٹ لیگ سسٹم پر کھیلا جائے گا اور ٹورنامنٹ میں چار کلب حصہ لیں گے۔

پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل محمد سرور رانا نے بتایاکہ ٹورنامنٹ کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں،ٹورنامنٹ 24 ستمبر تک جاری رہےگا ۔

ٹورنامنٹ میں آرمی کلب، واپڈا کلب، پی اے ایف کلب اور گجرات کلب شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.