افغانستان کی 70 فیصد آبادی انسانی امداد کی منتظر ہے، اقوام متحدہ

0 46

اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری انتونیو گوتیرس نے کہا ہے کہ افغانستان میں حیرت انگیز طور پر 70 فیصد آبادی جن میں خواتین اور لڑکیاں بھی شامل ہیں اُن پر وحشیانہ تشدد بھی کیا جارہا ہے۔

افغانستان میں بڑھتی ہوئی غربت، جبر اور جمہوریت کی واپسی کی امیدوں کو کچلا جارہا ہے، جس کے سد باب کیلیے ہم سب کو مل کر ان کی مدد کرنا ہوگی۔

سیکریٹری جنرل نے ترقی یافتہ ممالک پر ایک بار پھر زور دیا کہ وہ موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثر ہونے والے ممالک کی مدد کریں اور اس تباہی کو روکنے کیلیے گرین انرجی سورس کی طرف منتقل ہوں کیونکہ کلائمٹ چینج ہم سب کیلیے سب سے بڑا خطرہ ہے۔

گوتیرس کا کہنا تھاکہ یوکرین پر حملے کے بعد روس جیسے ممالک ہر ایک کے لیے “عدم تحفظ کی دنیا” پیدا کر رہے ہیں، جس سے ہماری زندگی کا اگلا مرحلہ شروع ہوگیا ہے اور اس میں تاریخی انسانی حقوق کی پامالی، خاندان ٹوٹنے سمیت امیدیں ختم ہورہی ہیں۔

بحیرہ اسود کے اناج کے اقدام کے خاتمے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یوکرین میں جنگ کیف سے باہر کی دنیا کے لیے “سنگین مضمرات” رکھتی ہے۔

نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 78واں اجلاس شروع ہوگیا ہے، جس میں 140 ممالک کے سربراہان مملکت شرکت کررہے ہیں اور وہ اجلاس سے خطاب بھی کریں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.