انوارالحق کاکڑ کی ایرانی صدر کیساتھ ملاقات،دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال

0 47

جنرل اسمبلی اجلاس میں سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کی جانب سے دیئے گئے روایتی استقبالیہ اور افتتاحی اجلاس میں شرکت کے بعدوزیراعظم نے آج ایرانی صدر سے ملاقات کی، سیکرٹری خارجہ نے کہاکہ ایران ہمارا اہم ہمسایہ ملک ہے،وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی ایرانی صدر کے ساتھ اچھے ماحول میں ملاقات ہوئی۔سائرس سجاد قاضی نے کہاکہ وزیر خارجہ نے بھی سائیڈ لائنز پر اہم ملاقاتیں کیں،وزیراعظم اپنی تقریر میں تمام اہم ایشوز پر پاکستان کا موقف پیش کریں گے ، افغانستان کی صورتحال آپ کے سامنے ہے،بھارت مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشتگردی کر رہا ہے۔

سیکرٹری خارجہ سائرس سجاد قاضی نے کہاہے کہ بھارت پاکستان میں عدم استحکام کارروائیوں میں ملوث ہے،بھارت کی کینیڈا میں دہشتگردی پاکستان کیلئے حیرانی کی بات نہیں، کینیڈا کے وزیراعظم نے جو الزام لگایا کچھ حقیقت ہو گی تو لگایا ہے،اس الزام پر سرپرائز نہیں ہوئے۔سیکرٹری خارجہ سائرس سجاد قاضی نے اقوام متحدہ کے پاکستان مشن میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم جنرل اسمبلی سے خطاب میں کشمیر سمیت تمام مسائل پر بات کریں گے۔

سائرس سجاد قاضی کا کہناتھا کہ بھارتی نیول انٹیلی جنس آفیسر پاکستان میں گرفتار ہوا ہے،بھارت کی کینیڈا میں دہشتگردی پاکستان کیلئے حیرانی کی بات نہیں، کینیڈا میں جو ہوا ہمیں حیرت نہیں ہوئی،کینیڈا کے وزیراعظم نے جو الزام لگایا کچھ حقیقت ہو گی تو لگایا ہے،اس الزام پر سرپرائز نہیں ہوئے،سیکرٹری خارجہ نے کہاکہ بھارت کا حاضر سروس نیول پکڑا ہوا ہے، بھارت پاکستان میں عدم استحکام کارروائیوں میں ملوث ہے، دنیا میں بھارت کو اگر کوئی سمجھتا ہے تو وہ ہم ہیں، فروری 2019میں ہم نے دفاع کیا، ضرورت پڑی تو پھر کریں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.