قرض میں پھنسے ممالک کیلئے لائحہ عمل تیار کرنا ہوگا، نگران وزیر اعظم

0 47

انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ گلوبل ڈویلپمنٹ انیشئیٹو پرعمل درآمد سنگ میل ہے، چین کا بیلٹ اینڈ روڈ اقدام اور سی پیک پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول میں اہم ہیں۔

اقوام متحدہ کے زیر اہتمام پائیدار ترقیاتی اہداف سے متعلق لیڈرز ڈائیلاگ سے خطاب کرتے ہوئے نگران وزیراعظم نے کہا ہے کہ پائیدار ترقی اہداف حصول کیلئے کمزور ملکوں کو وسائل فراہم کرنے ہوں گے۔

گلوبل ڈویلپمنٹ انیشئیٹو کیلئے پاکستان کے بھرپور تعاون کےعزم کا اعادہ کیا، غذائی پیداوار، انفرا اسٹرکچر، سرمایہ کاری، صنعت کاری اور صحت کے شعبوں میں اقدامات کرنا ہوں گے۔

دورے کے موقع پر نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ اور ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے درمیان اقوام متحدہ (یو این) جنرل اسمبلی اجلاس کی سائیڈلائنز پر ملاقات ہوئی ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.