سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کا درخواست میں موقف ہے کہ پولیس اور ایف آئی اے کو ہراساں کرنے اور گرفتاری سے روکا جائے۔
درخواست میں قاسم سوری نے کہا کہ پی ٹی آئی قیادت کو قانون نافذ کرنے والوں اداروں کی طرف سے غیر قانونی ہراسانی سے روکا جائے۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی قیادت کے خلاف پورے ملک میں درج مقدمات کو خارج کیا جائے۔