بھارت کی کینیڈا میں دہشتگردی پاکستان کیلئےحیران کن نہیں، سیکرٹری خارجہ

0 48

نیویارک میں پاکستان کے سیکریٹری خارجہ سائرس قاضی نے کہا کہ کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے جو الزام لگایا اس میں کچھ حقیقت ہو گی تو ہی لگایا ہے۔

سائرس قاضی کا کہنا تھا ہم کینیڈا کی جانب سے بھارت پر لگائے جانے والے اس الزام پر سرپرائز نہیں ہیں، بھارت مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشتگردی کر رہا ہے، بھارت پاکستان میں عدم استحکام کی کارروائیوں میں ملوث ہے۔

ہم نے بھارت کا حاضر سروس نیول افسر پکڑا ہوا ہے، فروری 2019 میں ہم نے دفاع کیا، ضرورت پڑی تو پھر کریں گے۔

سیکرٹری خارجہ کا کہنا تھا وزیراعظم انوار الحق کاکڑ جمعہ کو جنرل اسمبلی سے خطاب میں کشمیر اور افغانستان سمیت تمام اہم ایشوز پر پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے، وزیر خارجہ جلیل عباسی جیلانی نے بھی سائیڈ لائنز پر اہم ملاقاتیں کیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.