ون ڈے رینکنگ،پاکستان واپس نمبر ون پر آگیا

0 119

جنوبی افریقا کیخلاف پانچویں ون ڈے میچ میں 122 رنز سے شکست کے بعد آسٹریلیا کی ٹیم او ڈی آئی رینکنگ میں پہلی سے تیسری پوزیشن پر چلی گئی جبکہ پاکستان واپس نمبر ون پر آگیا۔

بھارت نے اگر آسٹریلیا کو کلین سوئپ کر دیا تو پاکستان کو پیچھے جانا پڑے گا ،ون ڈے رینکنگ میں مسلسل تبدیلیاں دیکھنے میں آ رہی ہیں، آسٹریلیا نے ٹاپ پوزیشن پر مختصر قیام کیا۔

پاکستان نے ایک بار پھر نمبر ون کا اعزاز حاصل کرلیا، گرین شرٹس اگرچہ ایشیا کپ سپر فور راؤنڈ میں بھارت اورپھر سری لنکا سے شکست کھا کر ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہوگئے تھے مگر ماضی کے مثبت نتائج ٹاپ پوزیشن پر دوبارہ کھینچ لائے۔

بابرالیون کی جگہ بھارتی ٹیم نمبر ون پوزیشن پرفائز ہوتی اگر اسے سپر فور راؤنڈ میں بنگلہ دیش کے ہاتھوں غیرمتوقع طور پر شکست کا منہ نہ دیکھنا پڑتا، اس ناکامی نے بلو شرٹس کو تیسرے نمبر پر پہنچادیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.