صیہونی وزیر نے یہودیوں سے مسلح ہونیکا مطالبہ کر دیا

نفتالی بینیٹ نے مقبوضہ فلسطین میں بڑھتے ہوئے حملوں کے درمیان اتوار کو کابینہ کے ہفتہ وار اجلاس میں "سویلین نیشنل گارڈ" کے نام سے ایک گروپ کی تشکیل پر بھی زور دیا تھا۔

0 154

صیہونی حکومت کے داخلی امور کے وزیر نے یہودیوں کے بزرگ ”سفرڈیم” کے بیان کی حمایت کرتے ہوئے صیہونیوں کو فلسطینوں سے مقابلے کے لئے مسلح ہونے کا مطالبہ کر دیا۔ فارس نیوز کے بین الاقوامی ڈیسک کے مطابق، عارضی صیہونی حکومت کے وزیر داخلہ ”آلٹ شاکیڈ” نے صیہونیوں کو فلسطینیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے ہتھیار اٹھانے کی ترغیب دی ہے۔ شاکیڈ نے اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر لکھا "میں ان تمام لوگوں سے اپیل کرتا ہوں، جو ہتھیار اٹھا سکتے ہیں، تاکہ سکیورٹی فورسز کی طاقت میں اضافہ ہوسکے اور ہم مل کر جیتیں۔” القدس العربی اخبار کے مطابق، شاکیڈ پہلا صہیونی اہلکار نہیں ہے، جس نے یہودیوں سے مسلح ہونے کا مطالبہ کیا ہے بلکہ مارچ کے اواخر میں اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ نے بھی ممکنہ مسلح حملوں کا مقابلہ کرنے کے لیے اسرائیلیوں سے مسلح ہونے کا مطالبہ کیا تھا۔ اسی طرح ”بینیٹ” نے مقبوضہ فلسطین میں بڑھتے ہوئے حملوں کے درمیان اتوار کو کابینہ کے ہفتہ وار اجلاس میں "سویلین نیشنل گارڈ” کے نام سے ایک گروپ کی تشکیل پر بھی زور دیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں نے داخلی سلامتی کے ادارے سے کہا ہے کہ وہ وزارت داخلہ کے ساتھ مل کر رواں ماہ کے آخر تک سویلین نیشنل گارڈ کی تشکیل کا منصوبہ تیار کرے۔ بینیٹ کے مطابق، یہ منصوبہ تربیت یافتہ رضاکاروں اور ریزرو فورسز کو بھرتی کرنے کے لیے سرحدی محافظوں پر منحصر ہوگا، تاکہ انہیں ہنگامی حالات، خلفشار اور مشکل حالات میں استعمال کیا جا سکے۔ دوسری جانب صیہونی حکومت کی پے درپے جارحیت کے جواب میں مقبوضہ فلسطین میں فدائی حملوں نے مقبوضہ علاقوں میں خوف و ہراس پیدا کر دیا ہے اور ان کارروائیوں کے حالیہ ردعمل میں یہودیوں کے سینیئر ربی "اسحاق یوسف” نے کہا کہ ہفتے کے آخر میں جو بھی عبادت گاہ میں آنے کا ارادہ رکھتا ہو، خود کو ہتھیاروں سے لیس کر لے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.