پہلی انٹر کلب جونیئر نیشنل باکسنگ چیمپئن شپ ، بوائز ایونٹ میں بلوچستان اور گرلز میں پنجاب کی جیت
چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 10 ٹیموں نے حصہ لیا جن میں پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخوا کی دو، دو، اسلام آباد اور آزادجموں وکشمیر کی ایک، ایک ٹیم نے حصہ لیا۔
گرلز میں 2 طلائی تمغے پنجاب کی اے ٹیم نے لے کرپہلی پوزیشن اور ٹرافی حاصل کی جبکہ سندھ کی بی ٹیم نے ایک طلائی اور ایک کانسی کے تمغے کے ساتھ دوسری پوزیشن لی ،کرنل ریٹائرڈ ناصر اعجاز
پنجاب کی بی ٹیم نے دو چاندی اور ایک کانسی کے تمغے کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔اسی طرح بوائز میں بلوچستان کے اے ٹیم نے تین طلائی ، دو چاندی اور ایک کانسی کے تمغہ حاصل کر کے ورنرٹرافی اٹھائی۔
سندھ اے نے ایک طلائی ، ایک چاندی اور دو کانسی کے ساتھ دوسری جبکہ پنجاب کی بی ٹیم نے ایک طلائی ، ایک چاندی اور ایک کانسی کے تمغے کے ساتھ تیسری پوزیشن کی ٹرافی جیتی۔