نگران حکومت پاکستان کو معاشی حب بنانا چاہتی ہے، وفاقی وزیر خزانہ

0 112

اقتصادی خوش حالی کیلیے ٹیکسوں میں چھوٹ دینے کے انحصار کو ختم کر کے سرمایہ کاری میں سہولت دینے پر توجہ دینا ہوگی، ڈاکٹر شمشاد اختر

حکومت ملک کو ٹیکنالوجی کی ترقی اور اقتصادی خوشحالی کا مرکز بنانے کیلیے پرعزم ہے ، خصوصی ٹیکنالوجی زونز و خصوصی اقتصادی زونز کو موثر اور فعال انداز میں چلانے میں مدد ملے گی ۔

اسپیشل ٹیکنالوجی اور اسپیشل اکنامک زونز میں کاروبار کیلئے دوستانہ ماحول فراہم کرنا چاہتے ہیں ،انہوں نےاسپیشل ٹیکنالوجی زون اور اسپیشل اکنامک زون کمیٹی کےاجلاس کی صدارت کی۔

اجلاس میں خصوصی ٹیکنالوجی زونز کے تقابلی ماڈل اورموجودہ خصوصی ٹیکنالوجی زونز وخصوصی اقتصادی زونز میں پیش رفت اورچیلنجوں کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔

خصوصی ٹیکنالوجی زونز وخصوصی اقتصادی زونز میں موجود سہولیات وترغیبات، ان کوفعال و موثر اور عصر حاضر کی ٹیکنالوجی کی ضروریات کے مطابق بنانے کیلئے 8 خصوصی ٹیکنالوجی زونز کا اعلان کیا ،جس میں سے 5 مکمل طور پر فعال ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.