روسی شہریوں کے گاڑیوں اور ذاتی اشیا لانے پر یورپ نے پابندی لگادی

0 229

یورپی کمیشن نے روسی شہریوں پر روس کی رجسٹرڈ گاڑیوں اور ذاتی سامان جیسے اسمارٹ فونز، زیورات اور لیپ ٹاپ کے ساتھ یورپی ممالک میں داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔

یورپی کمیشن نے واضح کیا ہے کہ روسی رجسٹرڈ گاڑیوں کا استعمال کسٹم کوڈ کے تحت یورپی ممالک میں روسی ممنوعہ درآمدات کے زمرے میں آتا ہے چاہے گاڑی نجی یا تجارتی مقاصد کے لیے استعمال کی گئی ہو۔

جولائی کے اوائل میں جرمن کسٹمز نے تصدیق کی تھی کہ روس سے مسافر گاڑیوں کی درآمد ریگولیشن 833/2014 کے آرٹیکل 3i کے تحت ممنوع ہے ۔

روس کے خلاف پابندی کا تقاضہ کرتا ہے۔ یہ ممانعت سامان کی کسی بھی نقل و حرکت پر لاگو ہوتی ہے، چاہے وہ ذاتی یا غیر تجارتی مقاصد کے لیے ہو۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.