5G سروسز 10 ماہ میں شروع کر دی جائیں گی: ڈاکٹر عمر سیف
5G سروسز کے آغاز میں حائل تمام رکاوٹوں کو ترجیحی بنیادوں پر دور کیا جائے گا، ٹیکسیشن، ٹیلی ڈینسٹی اور سپیکٹرم سے متعلق مسائل کو حل کیا جائے گا۔
نگراں وفاقی وزیر برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن ڈاکٹر عمر سیف اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے چیئرمین میجر جنرل ریٹائرڈ حفیظ الرحمان نے اعلان کردیا۔
عوام کو معیاری خدمات کی فراہمی کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں گےاور 5G نیلامی کے ذریعے لوگوں کو سہولت فراہم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
آئی ٹی کے وزیر اور چیئرمین پی ٹی اے دونوں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ پاکستان کا سیلولر صارفین کے لیے سروس کے معیار کے لحاظ سے انکلوسیو انٹرنیٹ انڈیکس کے مطابق 100 میں سے 79 نمبر پر ہونے کی ایک بڑی وجہ ٹیلی کام انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری کی کمی ہے۔