گوگل ای میل کے لیے بھی ایموجی پیش کرے گا

0 104

گوگل اپنے نئے جی میل فیچر پر کام کر رہی ہے جو صارفین کے لیے اینڈرائیڈ اور آئی او ایس موبائل ایپ سے ایموجیز کے ذریعے اِنباکس پر ردِ عمل دینا ممکن بنائے گا۔

آئی او ایس اور اینڈرائیڈ کے لیے جی میل ایپ میں موجود پوشیدہ کوڈ کی نشان دہی یہ بتاتی ہے کہ گوگل اپنی ای میل سروس میں ایموجیز ری ایکشنز کو سپورٹ کرنے لیے فیچر پر کام کر رہا ہے۔

ایموجی ری ایکشنز مائیکروسافٹ آؤٹ لُک سمیت دیگر ای میل ایپس میں پہلے ہی استعمال کیے جارہے ہیں۔ یہ فیچر ایسی ای میل جس کے صرف موصول ہونے کی تصدیق کی ضرورت ہو، کو جواب دینے کے لیے ایک اچھا طریقہ ہے۔

آؤٹ لک میں مائیکروسافٹ ان ری ایکشنز کو بطور ایک مکمل ای میل کے نہیں بلکہ ای میل پر ایک چھوٹے سے نشان کے طور پر پیش کرتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.