ڈالر اوپن مارکیٹ میں 2 روپے سستا ہوکر 305 روپے کا ہو گیا

0 127

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر ایک روپے 44 پیسے کمی سے 303 روپے 50 پیسے کی سطح پر آئی، جس کے بعد تنزلی کا رجحان جاری رہا اور انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 2 روپے 44 پیسے کمی سے 302 روپے 50 پیسے ہوگئی۔

اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت مزید کم ہوگئی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ پی ایس ایکس میں 61 پوائنٹس کی تیزی سے کاروبار کا آغاز ہوا۔

کے ایس ای 100 انڈیکس 45818 پوائنٹس کی سطح پر تھا، تاہم بعد میں پہلے سیشن کے اختتام تک تیزی کا رجحان جاری رہا اور 114 پوائنٹس کی تیزی سے کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر 45871 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.