ایران و سعودی عرب کے درمیان باہمی اعتماد میں مزید اضافہ

0 100

ایران میں سعودی عرب کے سفیرالعنزی کاکہنا ہے کہ سعودی قیادت کی رہنمائی زیادہ وسیع تعلقات پر استوار ہے انہوں نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی ویژن 2030 کی پالیسیاں اسٹریٹجک نظریات کی بنیاد پر دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں توسیع پر استوار ہیں جس کی بنیاد پر اچھی ہمسائیگی کے اصولوں، مفاہمت ، تعمیری و با مقصد مذاکرات، اور باہمی احترام کی تقویت ہوتی ہے اور اس سے دو برادر ملکوں کے درمیان باہمی اعتماد میں بھی اضافہ ہوگا۔

واضح رہے ایران کے سفیر کی سعودی عرب روانگی کے ساتھ ہی سعودی عرب کے ایران میں نئے سفیر بھی تہران پہنچ گئے ۔ سعودی عرب میں ایران کے نئے سفیر علی رضا عنایتی بھی ریاض پہنچ گئے ہيں ۔ العنزی سعودی عرب کی ایک معاشی و سیاسی شخصیت ہیں جو عمان میں بھی سعودی عرب کے سفیر رہ چکے ہيں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.