ہم ایران کیساتھ مذاکرات کی ناکامی کا سامنا کرنے کو تیار ہیں، واشنگٹن

ہم اسرائیل کیساتھ مسلسل رابطے میں اور اسے ایرانی مذاکرات کے بارے لمحہ بہ لمحہ مطلع کر رہے ہیں خبرنگاروں کیساتھ گفتگو میں امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایرانی جوہری معاہدے (JCPOA) سے امریکی یکطرفہ دستبرداری کے بعد ایرانی جوہری پروگرام میں حاصل ہونیوالی پیشرفت کو انتہائی زیادہ قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ یہ امریکہ کیلیے ناقابل قبول ہے۔

0 147

ایران پر عائد امریکی پابندیوں کے خاتمے کے لئے ویانا میں جاری مذاکرات کے حوالے سے امریکی حکام کے غیر منطقی بیانات کا سلسلہ جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی جوہری پروگرام کی پیشرفت امریکہ کے لئے ناقابل قبول ہے، لہذا امریکہ ایران کے ساتھ جاری مذاکرات میں شکست کا سامنا کرنے کو تیار ہے۔ اپنی تازہ پریس کانفرنس سے خطاب میں نیڈ پرائس کا کہنا تھا کہ (جوہری معاہدے (JCPOA) سے امریکہ کی یکطرفہ دستبرداری کے بعد) گذشتہ مدت میں ایران نے قابل فیژن و افزودہ مواد کے حصول کے عمل کو انتہائی تیز کر دیا ہے اور یہ ہمارے لئے ناقابل قبول ہے۔ نیڈ پرائس نے علی الظاہر اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ امریکہ معاہدے تک پہنچنے کا خواہاں ہے، کہا کہ ہم ایران کے ساتھ بیک وقت جوہری معاہدے میں واپس پلٹنا چاہتے ہیں۔

امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نے یہ دعویٰ کرتے ہوئے کہ وہ ایران کے ساتھ جاری مذاکرات کی شکست کا منہ دیکھنے کو تیار ہے، کہا کہ ہم اپنے اتحادیوں کے ہمراہ ایران کے ساتھ عدم معاہدے کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیاری کر رہے ہیں اور اب ہمیں نئی حکمت عملیاں اپنانا ہیں۔ امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ان مذاکرات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ان مذاکرات میں قابل قدر پیشرفت حاصل ہوئی ہے، لیکن تاحال معاہدہ حاصل نہیں ہوا۔ خبرنگاروں کے ساتھ گفتگو میں نیڈ پرائس نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ایران کو اپنے جوہری پروگرام میں جانچ پرکھ کے سسٹم کا پابند ہونا چاہیئے، کہا کہ ہم اسرائیل کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں اور اسے ایرانی مذاکرات کے بارے لمحہ بہ لمحہ مطلع کر رہے ہیں۔ امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اپنے بیان کے آخر میں ایرانی اندرونی معاملات میں مداخلت کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی نژاد سویڈش ڈاکٹر احمد رضا جلالی جو اس وقت ایران کی قید میں ہے، ایران کی جانب سے غیر قانونی گرفتاریوں کا ایک نمونہ ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.