گوگل نے ’سیف سرچ‘ فیچر متعارف کرانے کی تصدیق کر دی
سیف سرچ میں سامنے آنے والی نازیبا اور تشدد پر مبنی تصاویر دھندلی ظاہر ہوں گی،سرچ میں کونٹینٹ کو دھندلا کرنے کا فیچر تمام صارفین کے لیے متعارف کرا دیا گیا۔
گوگل کی بنیادی سیٹنگز کے علاوہ کسی چیز میں میں تبدیلی نہیں آئی ، تمام گوگل اکاؤنٹ نازیبا، تشدد پر مبنی یا نامناسب یا حساس مواد کو دھندلا کرنے والی سیف سرچ سیٹنگ کو دیکھ سکیں گے۔
نئی سیٹنگ کو صارفین باآسانی تبدیل بھی کر سکتے ہیں۔ سیف سرچ کے طے شدہ آپشن کو بند کر کے صارفین نتائج پر لگنے والے فلٹر کو ہٹا سکتے ہیں۔