گھریلو صارفین کیلئے بجلی کے ایک یونٹ کی قیمت 57 روپے 80 پیسے تک پہنچ گئی
بجلی مہنگی ہی نہیں، مہنگی ترین ہو چکی اور یہ سلسلہ رکتا دکھائی نہیں دے رہا۔ لوگ پریشان ہیں کہ بجلی کے بل دیں یا کھانا پینا اور دیگر ضروریات زندگی پوری کریں۔ اس وقت بجلی کے ایک یونٹ کی اوسط قیمت 42 روپے ہے۔
گھریلو صارف کوایک یونٹ زیادہ سےزیادہ 57 روپے 80 پیسے اور کمرشل صارف کو 63 روپے 98 پیسے میں بھی پڑتا ہے۔ بجلی مہنگی ہونے کی ایک بڑی وجہ آئی پی پیز کے ساتھ کیے گئے۔
30 جون 2023 تک ایک سال میں آئی پی پیز کو کیپیسٹی پے منٹس 1300ارب روپے رہیں،ایسی بجلی کی رقم جو صارف نے استعمال ہی نہیں کی مگر اس کابالآخر بوجھ بھی صارف پر پڑا۔
آئی ایم ایف کا مذاکراتی ٹیم کو ٹف ٹائم، بجلی بلوں میں ریلیف کا وعدہ پورا نہ ہو سکا،رواں مالی سال تو بجلی چوری اور لائن لاسز تقریبا 700 ارب روپے تک پہنچنے کا خدشہ ہے ۔