ایشیا کپ، سری لنکا نے بنگلہ دیش کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی
سری لنکن ٹیم نے بنگلہ دیش کا 165 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر 39 اوورز میں حاصل کرلیا، سدیرا سماراوکرما اور چیراتھ اسالنکا نے شاندار نصف سنچریاں سکور کیں۔
متھیشا پاتھیرانا نے 4 وکٹیں حاصل کیں، بنگلہ دیشی بیٹر نجم الحسین شنٹو کی 89 رنز کی اننگز رائیگاں گئی، بنگلہ دیش کی ٹیم 42.4 اوورز میں 164 رنز پر ہی آئوٹ ہوگئی۔
نجم الحسین شنٹو نے 122 بالوں پر 89 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی تاہم ان کے علاوہ کوئی بیٹر قابل ذکر پرفارمنس کا مظاہرہ نہ کر سکا، 7 بنگلہ دیشی بیٹرز ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہو سکے۔
سری لنکا کی طرف سے متھیشا پاتھیرانا نے 32 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کرکے حریف ٹیم کو بڑے سکور سے روکا۔مہیش تھیکشانا نے دو جبکہ دھننجیا ڈی سلوا، دنیتھ ویلالاگے اور داسن شناکا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
بنگلہ دیش نے سری لنکا کو میچ میں فتح کے لئے 165 رنز کا ہدف دیا ہے۔ بنگلہ دیش کا 165 رنز کا ہدف سری لنکا نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 39 اوورز میں باآسانی حاصل کرلیا۔
سدیرا وکرما اور چیراتھ اسالنکا نے شاندار نصف سنچریاں سکور کیں۔ سدیرا 77 بالوں پر 54 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے جبکہ چیراتھ اسالنکا نے 62 رنز کی ناٹ آئوٹ اننگز کھیلی۔ کپتان داسن شناکا 14 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے۔