فلسطینی ٹرک ڈرائیور نے چیک پوسٹ پر 3 اسرائیلی فوجیوں کو روند ڈالا

0 111

غزہ کےمغربی کنارے میں ایک تیز رفتار ٹرک نے چیک پوسٹ پر اسرائیلی فوجیوں کو کچل ڈالا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جب کہ دو اسپتال میں موت سے نبرد آزما ہیں۔

مغربی کنارے کی سرحد پر بنی چیک پوسٹ پر اسرائیلی فوجیوں نے ایک ٹرک کو رکنے کا اشارہ کیا لیکن ٹرک رکنے کے بجائے انھیں کچلتے ہوئے گزر گیا۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان نے 1 اہلکار کی ہلاکت اور 2 کے شدید زخمی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ٹرک ڈرائیور کو تعاقب کے بعد گرفتار کرنے کی کوشش کی لیکن اس نے مزاحمت کی۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان کے مطابق ٹرک ڈرائیور کی مزاحمت پر فوج کو اپنے دفاع میں فائرنگ کرنا پڑی جس کے نتیجے میں 41 سالہ فلسطینی ٹرک ڈرائیور بھی ہلاک ہوگیا۔

41 سالہ فلسطینی ٹرک ڈرائیور کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔ جو اسرائیل میں کام کرنے کا پرمٹ بھی رکھتا تھا اور فلسطین سے اسرائیل تجارتی سامان کی ترسیل کیا کرتا تھا۔

واضح رہے کہ فلسطین میں رواں برس 250 سے زائد نوجوان اسرائیلی جارحیت میں شہید ہوگئے جب کہ 28 اسرائیلی بھی مارے گئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.