تاریخ میں پہلی بار روس کا حکومتی سطح پر اسلامی بینکنگ کا آغاز

0 125

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق تقریبا ڈھائی کروڑ مسلم آبادی والے ملک روس میں اسلامی فنانشنل انسٹیٹیوٹس تو موجود تھے لیکن پہلی مرتبہ حکومتی سطح پر اسلام بینکاری کا باقاعدہ آغاز ہونے جا رہا ہے۔4 اگست 2023 کو روس کے صدر ولادمیر پیوٹن نے ملک میں اسلامی بینکاری نظام کو رائج کرنے کی سمری پر دستخط کیے تھے۔

رپورٹس کے مطابق روس میں آج سے اسلامی بینکنگ کا آغاز ہو رہا ہے، پائلٹ پروگرام کے تحت اسلامی بینکاری کا دورانیہ فی الحال دو سال ہو گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ابتدائی طور پر اسلامی بینکنگ کو تاتارستان، باشکورتوستان، چیچنیا اور داغستان میں نافذ کیا جائے گا۔روس میں قانون سازی کے ذریعے باضابطہ طور پر اسلامک بینکنگ کے آغاز کی توثیق کی گئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.