آئی فون 15 کی تقریبِ رونمائی 12 ستمبر کو کیلی فورنیا میں ہوگی

0 214

بلوم برگ کی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایپل اپنے نئے موبائل ’’آئی فون-15‘‘ کی لانچنگ 12 ستمبر کو امریکی ریاست کیلی فورنیا میں کرے گا ۔

رپورٹ میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ ایپل آئی فون-15 کی پوری سیریز لانچ کرے گا جس میں آئی فون 15 پلس، آئی فون 15 پرو اور آئی فون پرو میکس شامل ہیں۔

بلوم برگ کی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایپل واچز کی سیریز 9 اور واچ الٹرا 2 کی رونمائی بھی ہوگی اور اس شاندار ایونٹ کو صارفین ان کی ویب سائٹ پر دیکھ سکیں گے۔

صارفین بے چینی سے آئی فون 15 کے فیچرز سے متعلق جاننا چاہتے ہیں اور ایپل نے صارفین کے تجسس کو برقرار رکھنے کے لیے نئے فیچرز کو تاحال خفیہ رکھا ہوا ہے۔

تاہم سوشل میڈیا پر زیرِ گردش خبروں سے پتا چلتا ہے کہ نیا فون پہلے ماڈلز کی نسبت پتلا ہو گا اور اسکرین اور فریم کے درمیان کا حصہ ڈیوائس کے کونے کی جانب ہلکے سے مڑے ہوا ہو گا۔

علاوہ ازیں آئی فون-15 کے پرو سیٹس میں 6 گنا آپٹیکل زوم کرنے کی صلاحیت رکھنے والا نیا پیری اسکوپ کیمرہ بھی ہوگا جب کہ اس موبائل کی بیٹری دوسرے سیٹس کے مقابلے میں زیادہ طاقتور ہوگی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.