یو ایس اوپن ویمنز،آئیگا ،کوکوگف اورایلینا تیسرے رائونڈ میں داخل

0 179

پولینڈ کی نامور ٹینس سٹار ، دفاعی چیمپئن اور ٹاپ سیڈڈ آئیگا سویٹیک ،امریکی ٹینس سٹار کوکوگف اور قزاخستان کی ایلینا ریباکینا یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے تیسرے رائونڈ میں پہنچ گئیں۔

جبکہ جمہوریہ چیک کی پیٹراکوویٹووا کا سفر دوسرے رائونڈ میں شکست کے بعد تمام ہوگیا،دفاعی چیمپئن اور ٹاپ سیڈڈ آئیگا سویٹیک نے ویمنز سنگلز دوسرے رائونڈ میں آسٹریلین حریف ڈاریا سیویلی کو شکست دی۔

امریکی ٹینس سٹار کوکوگف نے روسی حریف کھلاڑی میرا الیگزینڈروونا اینڈریوا کو ہرایاجبکہ قزاخستان کی ایلینا ریباکینا کو حریف آسٹریلوی کھلاڑی آجلہ کے خلاف واک اوور مل گیا۔

ویمنز سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں پائولش ٹاپ سیڈڈ اور دفاعی چیمپئن آئیگاسویٹیک نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلین حریف ڈاریا سیویلی کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 4-6 سے شکست دیکر تیسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.