مسلمانو عزت بچانی ہے تو گھروں کو خالی کرو، ہریانہ میں دھمکی آمیز پوسٹرز

0 139

ہریانہ کے علاقے گروگام میں ہندو انتہاپسندوں کی جانب سے مسلمان اکثریتی کچی آبادی میں لوگوں کو گھرخالی کرنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔

ہندو انتہا پسندوں نے مسلمانوں کو گھر خالی نہ کرنے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکی دی ہے۔ پولیس نے مسلمانوں کو دھمکیاں دینے والوں کو گرفتار کرنے کے بجائے مسلمانوں کی کچی آبادی کو غیر قانونی قرار دے دیا۔

ہریانہ کے مختلف علاقوں میں گزشتہ دنوں سے مسلمانوں کے گھروں اور کاروبار پرحملے کیے جارہے ہیں اور انہیں بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.