عمران خان نے سائفر کیس کی سماعت اور جج کی اہلیت کو چیلنج کردیا

0 85

سائفر کیس کی سماعت معاملہ اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گئی، چیئرمین پی ٹی آئی نے وزارت قانون کے عدالت اٹک جیل منتقل کرنے کا نوٹی فکیشن اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا ۔

عمران خان نے وکیل شیر افضل مروت کے ذریعے درخواست دائر کی ہے جس میں سیکریٹری قانون، سیکریٹری داخلہ، چیف کمشنر، آئی جی، ڈی جی ایف آئی اے، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل اور سپرنٹنڈنٹ اٹک جیل کو فریق بنایا گیا ہے۔

کہا ہے کہ انسداد دہشت گری عدالت ون کے جج اس معاملے میں مطلوبہ اہلیت کے بنیادی معیار پر بھی پورا نہیں اترتے،عدالت نے 2 ستمبر کیلئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا

اس حوالے سے عمران خان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا ہے کہ وزارت قانون کے نوٹی فکیشن کو معطل کرنے کی درخواست پر عدالت نے نوٹس جاری کردیے ہیں، آج ہماری طرف سے تین درخواستیں دائر کی گئی ہیں، سائفر کیس کو اوپن کورٹ میں چلانے کیلئے بھی درخواست دائر کی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.