امریکا، سرکاری یونیورسٹی میں فائرنگ سے پروفیسر ہلاک
انتظامیہ کے مطابق فائرنگ کی ابتدائی رپورٹس آنے کے 3 گھنٹے بعد ملزم یونیورسٹی سے گرفتار کیا گیا ہے جب کہ واقعے میں مزید ہلاکتوں سے متعلق اب تک کوئی اطلاع نہیں ۔
واقعہ یونیورسٹی کی شعبہ سائنس کی عمارت میں پیش آیا حکام کے مطابق مشتبہ شخص کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی، ملزم کی جانب سے فائرنگ کا مقصد اب تک معلوم نہیں کیا جاسکا ہے۔
امریکی ریاست نارتھ کیرولائنا کی سرکاری یونیورسٹی کے حکام نے بھی فوری طور پر ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت ظاہر نہیں کی۔