افغان وزیر خارجہ نے افغانستان کو ایرانی مصنوعات کیلئےبہترین منڈی قرار دیدیا
افغانستان کی طالبان انتظامیہ کے وزیر خارجہ امیر خان متقی نے ایرانی پارلیمنٹ، مجلس شورائے اسلامی، کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران مذکورہ بات کہی۔ اس ملاقات میں دو طرفہ اقتصادی تعاون، سلامتی، منشیات کے خلاف مہم اور سرحدی مسائل پر گفتگو ہوئی۔انھوں نے افغانستان کو ایران کی صنعتی مصنوعات کے لئے بہترین منڈی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران و افغانستان کو تجارت اور ٹرانسپورٹ میں مزید سہولیات فراہم کرنی ہوں گی۔
واضح رہے کہ ایران نے افغانستان سمیت پڑوسی ملکوں کے ساتھ تجارتی و اقتصادی تعاون کو ہمیشہ خاص اہمیت دی ہے تاہم ایران سے افغانستان زیادہ تر اشیا غیر قانونی طریقے سے منتقل ہوتی ہیں جسے قانونی بنانے کے لئے دو طرفہ تعلقات کی بنیاد پر افغانستان کی جانب سے خاص اہتمام کئے جانے کی ضرورت ہے۔