ٹوئٹر سے ’بلاک‘ کرنے کا فیچر ختم کرنے کا اعلان

0 96

سوشل میڈیا کمپنی ایکس (جو پہلے ٹوئٹر کے نام سے جانی جاتی تھی) کے مالک ایلون مسک نے کہا ہے کہ پلیٹ فارم سے ناپسندیدہ صارفین کے اکاؤنٹس کو بلاک کرنے کا فیچر ختم کیا جارہا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر بلاک کرنے کا فیچر بہت اہم مانا جاتا ہے جس کے ذریعے صارفین ایسے مخصوص اکاؤنٹس کو بلاک کرتے ہیں جنہیں وہ اپنی فیڈ پر نہیں دیکھنا چاہتے اور نہ انہیں فالو نہیں کرنا چاہتے ہیں۔

ایلون مسک نے بلاک فیچر کو ختم کرنے کی کوئی وجہ یا ٹائم فریم فراہم نہیں کیا، تاہم انہوں نے بتایا کہ پلیٹ فارم پر میوٹ فنکشن برقرار رہے گا۔

انہوں نے بتایا کہ ’ایکس‘ میں mute function برقرار رہے گا، میوٹ فنکشن فی الحال صرف اکاؤنٹ کی پوسٹس کے نوٹیفیکشن کو روکتا ہے، تاہم جن اکاؤنٹس کو آپ نے میوٹ کیا ہوا ہے وہ اب بھی آپ کی پوسٹ دیکھ سکتے ہیں اور ان کا رپلائی بھی کرسکتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.