بھارت مسلم خاتون صحافی کو جنسی طور پر ہراساں کرنا بند کرائے، اقوام متحدہ

0 340

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق خاتون صحافی رعنا ایوب کو پہلے ہی مودی سرکار پر کڑی تنقید اور بھارت میں جبر اور تشدد کے شکار اقلیتوں کی آواز بننے پر کچھ عرصے سے جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کی دھمکیوں کا سامنا تھا۔

تاہم جب رعنا ایوب نے کرناٹک کے تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی کے خلاف آواز اُٹھائی تو ہندو انتہا پسند آپے سے باہر ہوگئے اور سوشل میڈیا پر گالیاں، دھمکیاں اورہراساں کرنے لگے۔

جس پر اقوام متحدہ کے ماہرین نے اپنے بیان میں صحافی اور خواتین کے حقوق کی نمائندہ رعنا ایوب پر دائیں بازو کے ہندو قوم پرست گروپوں کی دھمکیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بھارتی حکومت سے خاتون صحافی کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ماہرین نے بھارتی حکومت پر زور دیا کہ عوامی مفاد میں مسائل کو اجاگر کرنے والی مسلم صحافی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کی دھمکیوں کے سلسلوں کو رکوائیں اور ایسا کرنے والوں کو قانون کو کٹہرے میں لایا جائے۔

انسانی حقوق کے ماہرین نے 6 ماہ میں دو بار مسلمان خاتون صحافی پر منی لانڈرنگ اور ٹیکس فراڈ کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ صحافی کے بینک اکاؤنٹ اور اثاثے منجمد کرنا آمرانہ سوچ ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.