سی پی ایل، ٹرنبا نےسینٹ کٹس اینڈ نیوس کو6وکٹوں سے ہرا دیا
ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز نے کیریبین پریمیئر لیگ کے 12ویں میچ میں سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس کی طرف سے ملنے والے 179 رنز کاہدف 17.1اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
نکولس پوران نے 32 گیندوں پر 61 رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ وارنر پارک، باسیٹر، سینٹ کٹس میں کھیلے گئے ۔
سی پی ایل کے 12ویں میچ میں سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز می5وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بناکر ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز کو میچ میں کامیابی کے لئے 179 رنز کا ہدف دیا۔
کپتان شیرفین ردرفورڈنے دھواں دار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 38 گیندوں پر 5چھکوں اور 4چوکوں کی مدد سے انفراد ی62 رنز بنائے۔