کرک:پولیس اور اشتہاری ملزمان کے مابین فائرنگ،پولیس اہلکارشہید
کرک کے تھانہ شاہ سلیم پولیس اور اشتہاری ملزمان کے مابین فائرنگ کا شدید تبادلہ ،ڈی ایس بی انچارج رحمان اللہ شہادت نوش کرگئے۔فائرنگ کے تبادلے میں رحمن اللہ گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگئے جنہیںپشاور ریفر کیا جارہا تھا کہ تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی شہادت کے اعلی مرتبہ پر فائز ہو گئے۔
ان کے جسد خاکی کو پوسٹ مارٹم رپورٹ کے لئے ٹائپ سی ہسپتال تخت نصرتی منتقل کر دیا گیا۔جبکہ ملزمان بھاگ نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔تھانہ شاہ سلیم پولیس کو ملزمان کی موجودگی کی خفیہاطلاعملیتھی۔پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے ۔