یوکرین کے فوجی طیارے دوران پرواز آپس میں ٹکرا گئے، 3 پائلٹس ہلاک
یوکرین کے آپس میں ٹکرانے والے فوجی طیارے تربیتی پرواز پر مامور تھے، ایل 39 کے تصادم کا واقعہ کیف کے مغربی علاقے زیتومیر میں پیش آیا۔ دونوں طیارے زمین بوس ہوگئے۔
زمین پر گرتے ہی طیاروں میں آگ بھڑک اُٹھی اور طیارے راکھ کا ڈھیر بن گئے۔ کنٹرول ٹاور سے طیاروں کا رابطہ منتقطع ہوتے ہی ریسکیو ٹیم کو طیاروں کی تلاش میں بھیج دیا گیا تھا۔
یوکرین کے تربیتی طیاروں کے فضا میں ٹکرانے کا واقعہ اس وقت سامنے آیا ہے جب ڈنمارک اور ہالینڈ نے روس کے خلاف جنگ کے لیے ایف 16 طیارے فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔
جس پر یوکرین فضائیہ نے اپنے پائلٹس کو ایف-16 طیارے اُڑانے کی تربیت دینے کا اعلان کیا تھا۔ یہ طیارے آئندہ چند ماہ میں یوکرین کو موصول ہوجائیں گے تاہم یوکرین یہ طیارے صرف اپنی سرزمین پر اپنے دفاع میں استعمال کرسکے گا۔