چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے ریمارکس دیئے تھے کہ ٹرائل کورٹ نے جو کیا وہ غلط کیا، مگر ایسا نہیں کریں گے، پیر کو دلائل نہ دیئے تو فیصلہ سنا دیں گے۔
گزشتہ سماعت پر الیکشن کمیشن کے وکیل امجد پرویز بیماری کے باعث پیش نہیں ہوئے ،عدالت نے الیکشن کمیشن کو متبادل وکیل کیلئےحکم دے رکھا ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے توشہ خانہ کیس میں ٹرائل کورٹ کی جانب سے دی گئی 3 سال کی سزا معطل کرنے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر رکھی ہے۔
عمران خان کے وکیل سردار لطیف کھوسہ کیس میں اپنے دلائل مکمل کر چکے ہیں اور وہ ٹرائل کورٹ کے فیصلے کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف قرار دے چکے ہیں۔