نگران وزیراعظم کی سربراہی میں بجلی کے زائد بلوں سے متعلق اجلاس آج دوبارہ طلب

0 94

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کیلئے اقدامات کی ہدایت کی تھی تاہم 2 گھنٹے سے زائد رہنے والے اجلاس میں بجلی بل کے ستائے عوام کو ریلیف کا فیصلہ نہ ہوسکا ۔

گزشتہ روز بجلی کی قیمتوں سے متعلق اجلاس میں کہا گیا تھا کہ ایسا ممکن نہیں کہ عام آدمی مشکل میں ہو اور افسر شاہی اور وزیراعظم ان کے ٹیکس پر مفت بجلی استعمال کریں، نگران حکومت اپنے مینڈیٹ کے اندر رہتے ہوئے جلد از جلد عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کی کوشش کرے گی۔

اجلاس میں مزید کہا گیا کہ نگران حکومت جلد بازی میں کوئی ایسا اقدام نہیں اٹھائی گی جس سے ملک کو نقصان پہنچے بلکہ ایسے اقدامات کریں گے جس سے ملکی خزانے پر اضافی بوجھ نہ پڑے اور صارفین کو سہولت ملے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.