پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کیلئے کوالیفائی
پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ 2023ء میں جیولن تھرو کے فائنل کیلئے اور پیرس اولمپکس2024 کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔
ورلڈ ایتھلیٹکس چمپئین شپ2023 میں جیولین تھرو کے مقابلے میں قومی جیولین تھروور ارشد ندیم نے پہلی کوشش میں70.63 میٹر، دوسری کوشش میں81.53 میٹر کی تھرو پھینکی تاہم ان کی تیسری تھرو سب سے شاندار رہی جب وہ اسے 86.79 میٹر دور پھینکنے میں کامیاب رہے اور اپنے جینا گروپ میں سرفہرست رہے۔
فائنل میں رسائی کے ساتھ ہی ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس 2024 کے لیے بھی کوالیفائی کرلیا۔ بھارت کے اولمپک چیمپیئن نیرج چوپڑا سمیت تینوں بھارتی ایتھلیٹس نے بھی فائنل میں جگہ بنا لی۔
نیرج چوپڑا نے88.77 میٹر دور تھرو کی اور اپنے گروپ میں سرفہرست رہے۔ فائنل میں پاکستان کے ارشد ندیم اور بھارت کے نیرج چوپڑا کے درمیان مقابلہ متوقع ہے۔