امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فوجی اخراجات میں12 فیصد اضافے کا اعلان کر دیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حکومت کے 100 دن مکمل ہونے پرمشی گن میں نیشنل گارڈز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فوجی اخراجات کو ایک ٹریلین ڈالر بڑھا رہے ہیں، نیشنل گارڈ کو21ایف 15 جیٹ طیارے فراہم کریں گے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ چین سے منصفانہ ٹیرف معاہدہ کرنے جا رہے ہیں، بھارت اور فرانس امریکا سے ڈیل کرنا چاہتے ہیں، چاہے ٹیرف ایجنڈا نے منڈیوں کو ہلا دیا ہو مگر یہ مضبوط امریکی معیشت کا باعث بنے گا، ہماری مقبولیت میں کمی کا میڈیا جھوٹا پراپیگنڈا کررہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میری انتظامیہ کے خلاف فیصلہ دینے والے جج قانون کے نفاذ میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں، امریکی سپریم کورٹ صدارتی اختیارات میں مداخلت روکنے میں مدد کرے، جوبائیڈن نے اپنے دور میں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا۔