امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور کینیڈین وزیر اعظم مارک کارنی میں ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔
کینیڈین میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیر اعظم مارک کارنی کو الیکشن جیتنے پر مبارکباد دی، صدر ٹرمپ اور مارک کارنی کی جلد ملاقات ہوگی، کینیڈا اور امریکا کا باہمی رضا مندی سے مشترکہ ترقی کے راستے ہموار کرنے پر اتفاق ہوا۔
کینیڈین میڈیا نے مزید بتایا کہ کینیڈا میں لبرل پارٹی مخلوط حکومت بنائے گی، مارک کارنی کینیڈا کے اگلے وزیر اعظم ہوں گے۔
واضح رہے کینیڈا کے عام انتخابات میں لبرل پارٹی کی جانب سے سب سے زیادہ نشستیں حاصل کرنے کے بعد وزیراعظم مارک کارنی نے انتخابات میں لبرل پارٹی کی کامیابی کے بعد اپنی جیت کا اعلان کیا تھا۔