روس نے یوکرین کا حملہ ناکام بنا دیا، 42 ڈرونز مار گرانے کا دعویٰ
9 ڈرونز کو فضائی دفاعی فورسز نے تباہ کیا جب کہ 33 کو الیکٹرانک وار فیئر کے ذریعے مارا گیا جو اپنے اہداف تک پہنچے سے پہلے ہی کریمیا پر گر کر تباہ ہو گئے،روسی وزارت دفاع
روس نے کہا کہ یوکرین کی جانب سے کریمیا پر آج صبح سویرے ڈرون حملے کیے گئے جن میں سے 42 ڈرونز کو ائیر ڈیفنس نے کریمیا پر ہی مار گرایا جب کہ ایک میزائل حملہ کالوگا کے علاقے میں کیا گیا اسے بھی ناکارہ بنادیا گیا۔
اس موقع پر کریمیا کے گورنر نے ٹیلی گرام میسج پر بتایا کہ سیواسٹوپول کے مضافات اور خرسون میں بھی متعدد ڈرونز کو تباہ کیا گیا ہے۔
روسی حکام کا کہنا ہےکہ فی الحال ڈرون حملوں میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا اور نہ ہی ان حملوں سے کوئی تباہی ہوئی ہے البتہ ائیرپورٹس پر کچھ دیر کے لیے فلائٹ آپریشن کو روکا گیا۔