بھارتی ریاست کرناٹکا کے شہر منگلورو میں ایک کرکٹ میچ کے دوران مبینہ طور پر پاکستان زندہ بادکا نعرہ لگانے والے نوجوان کو ہجوم نے تشدد کرکے جان سے مار دیا۔
بھارتی میڈیا کےمطابق منگلورو میں کرکٹ ٹورنامنٹ جاری تھا جس میں 10 ٹیمیں شریک تھیں، اس دوران ایک شخص کو پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگانے پر ہجوم نے شدید تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔
متاثرہ شخص کو اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا۔
واقعے کے بعد پولیس نے 10 سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ وہ واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔